فیصل آباد(آ ئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں انعام الحق، رمضان، جاوید، صدیق اور فیصل شامل ہیں، جو عمرہ پیکیجز، ویزہ فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقدی، پاسپورٹس، لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا