گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)ایف آ ئی اے نے 4 انسانی سمگلرز گرفتار کرکے 508پاسپورٹ شناختی کارڈ جعلی ڈگریاں یورپ خلیجی ریاستوں کے ورک پرمٹ برآمد کرلئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ سرور وڑائچ کی تشکیل کرد ہ ٹیم نے حافظ آباد میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں چھاپہ مار کر 508 پاسپورٹ جعلی ڈگریاں یورپ جاپان خلیجی ریاستوں کے جعلی ورک پرمٹ برآمد کرلئے، اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ سرور وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ میں حاجی منور اقبال، محمد نواز خالد فیاض اور ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم برسوں سے لوگوں سے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی آڑ میں یورپ جاپان خلیجی ممالک بھیجنے ،ویزا ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔