گزشتہ سال بھی مبینہ طورپرزہریلے کیمیکل کے باعث سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوئی تھیں
زہریلے مادوں کی تحقیقات نہ کی گئیں تو انسانی صحت بھی خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے:ماہرین
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں، بنی گالا اور ڈھوکڑی چوک کے اطراف پانی کی سطح پر مردہ مچھلیوں کے ڈھیر لگ گئے ،جبکہ تعفن کے باعث مقامی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی مبینہ طورپرزہریلے کیمیکل کے باعث سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوئی تھیں،تاہم ذمہ داروں کیخلاف موثر کارروائی نہ ہونے سے صورتحال دوبارہ پیدا ہو گئی۔ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر پانی میں آلودگی یا زہریلے مادوں کی بروقت تحقیقات نہ کی گئیں تو اس کے اثرات صرف آبی حیات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ انسانی صحت بھی خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے