نہر میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک

 الہ آباد (خصوصی رپورٹ) نامعلوم افراد نے لنک نہر میں زہریلا کیمیکل پھینک دیا جس سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں، مقرر ٹھیکیدار ذوالقرنین نے نامعلوم ملزموں کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں تحریری درخواست دے دی ہے،جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل کو تقریبا 300ً من مچھلیاں ہلاک ہونے سے 48 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔