پانی کا وافر ذخیرہ موجود ، شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے:سی ڈی اے
اسلام آباد(آئی این پی ) راول ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی، جس سے جھیل کا بڑا حصہ خشک ہوگیا تاہم سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر کے مطابق پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔تفصیل کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کم بارشیں برسنے سے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی۔جس کے باعث شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی راول جھیل کا حسن بھی مانند پڑ گیا، پانی ڈیڈ لیول تک گرنے سے جھیل کا بڑا حصہ بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشیں کم برسنے کے باعث پانی کے ذخائر متاثر ہوئی، یہ ڈیم راولپنڈی اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔تاہم سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر کے مطابق پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔