ظفروال(خصوصی رپورٹ)ظفروال میں شہری کوڑا کرکٹ اور تعفن سے پیدا ہونے والے جراثیموں اور مچھروں کیباعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔انتظامیہ کی جانب سے صفائی انتظامات تصویروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔پرانا چونڈہ روڈ کے اردگرد ہر گلی میں جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گئے، شہریوں نے حکام بالا سے دگرگوں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔