سیاسی جماعتوں سے 29اگست تک مالی گوشوارے طلب

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے  مطابق تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کروائیں، مالی سال 2025-26 کے اکائو نٹس فارم-ڈی پر جمع ہوں گے۔ای سی پی نے واضح کیا ہے  سیاسی جماعتیں گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ لازمی جمع کرائیں، جبکہ پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فارم-ڈی میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی، سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک سٹیٹمنٹس بھی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔