الیکشن کمیشن میں نااہل اراکین کے مالی گوشوارے جمع کرانے کے کیسوں کی سماعت

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن میں نااہل اراکین کے مالی گوشوارے جمع کرانے کے کیسوں کی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے ایڈوکیٹ جواد حسن پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ جیل حکام کو صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات اور اثاثہ جات کے فارم پر دستخط کی اجازت دی جائے۔اس پرممبر سندھ نثاردرانی نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا دستاویزات جیل میں ڈاک کے ذریعے بھجوائی جائیں۔ایڈوکیٹ علی زیب چنہ نے جنید افضل ساہی کی نمائندگی کی جنید افضل ساہی کے وکیل نے مالی گوشواروں کی تفصیلات  جمع کرانے کے لیے وقت مانگا۔سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہواالیکشن کمیشن نے دو ہفتوں میں مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی