متوقع بارش، مختلف علاقوں میں صفائی ٹیمیں تعینات

لاہور(خصوصی رپورٹ)متوقع بارش کے پیش نظر فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹا ئون شپ مارکیٹ کی سروس لینز پر مینوئل سویپنگ کے لیے صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، یوحنا آباد،مادر ملت روڈ، گرین ٹا ئون، باگڑیاں میں بھی بہترین صفائی انتظامات پر عملہ مامور ہے، شاہدرہ،ٹھوکرنیاز بیگ روڈ،رائیونڈ روڈ میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، شہر کی ہر گلی، مارکیٹس اور بازاروں میں مینوئل سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ سڑکوں پر موجود یو ٹرنزاور انڈر پاسز پر ویسٹ کلیئرنس یقینی بنائی جا رہی ہے۔