ملزموں سے 16 موٹر سائیکلیں اور 4 موبائل برآمد کر لیے گئے
38ویلر ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزموں سے 16 موٹر سائیکلیں اور 4 موبائل برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر موصول 61 کالز پر فوری رسپانس عمل میں لایا گیا۔ اسٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 9 پستول، 6 رائفلیں، میگزین و متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 45 اشتہاری، 268 عادی مجرمان اور 37 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات فروشوں سے چرس و آئس، 17 بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔ 133 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند، 450 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث 38، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ مشکوک موٹر سائیکل، گاڑیوں و اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے۔