چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

رینالہ خورد (خصوصی  رپورٹ) سی آئی اے پولیس رینالہ نے چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سی آئی اے کلیم اللہ کی سربراہی میں انچارج سی آئی ایرینالہ محمد منشانے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اے کیٹیگری زاہد عرف زادو کو گرفتار کر کے حوالہ تھانہ صدر اوکاڑہ کیا ،ملزم تھانہ صدر اوکاڑہ تھانہ گوگیرہ تھانہ اے ڈویڑن اور تھانہ کینٹ کا ریکارڈ یافتہ ہے اور اوکاڑہ پولیس ایک عرصہ سے ان کی تلاش کر رہی تھی۔