جیل روڈ پر لڑکی سے موبائل چھیننے والا گرفتار

ریس کورس پولیس نے ظفر علی روڈ کے قریب سے ملزم پکڑ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ پر لڑکی سے موبائل سنیچ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس پٹرولنگ ٹیم نے لڑکی کی اطلاع پر ملزم کو ظفر علی روڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے لڑکی کا موبائل اور پاؤچ میں رکھے پیسے برآمد کیے گئے۔ ملزم زمان سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔