لڑکی سے موبائل چھیننے والے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا

ملزم عدنان کے خلاف 6 مقدمات پہلے ہی درج ہیں، موٹرسائیکل بھی چوری کی نکلی
لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹائون کے علاقے میں سکوٹی سوار لڑکی سے موبائل فون چھیننے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی منظر عام پر آ گیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان کے خلاف تھانہ نواب ٹائون میں مختلف جرائم کے چھ مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی ملزم نے چند روز قبل چوری کی تھی۔واقعے کی متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وہ سکوٹی چلا رہی تھی جب اچانک اس سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے امید نہیں تھی کہ لاہور پولیس اس کا کیس اتنی جلدی حل کر لے گی۔متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعلیٰ سے بات بھی ہوئی ہے اور انہیں فوری انصاف فراہم کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔