قصور (خصوصی رپورٹ) گنڈا سنگھ والا کے نواحی علاقے رجی والا آرائیاں میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی (ت) نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم سجاد ، رقیہ بی بی کی مدد سے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور حملہ کر کے زیادتی کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا اور جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔