لاہور (کرائم رپورٹر) 14سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم اسد گھر گھس گیا اور لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم گھر آیا تو ملزم فرار ہو گیا، عظیم کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔