11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

 بیگم کوٹ میں بچے سے زیادتی کی کوشش  ، ملزم گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ورغلا کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا۔ بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی کرنے اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر چوکی انچارج بیگم کوٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔