رائے ونڈ(یواین پی)رائیونڈ کے علاقے کوٹ نہال خاں میں 26 سالہ لڑکی کو سر پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقتولہ نجمہ بی بی کی 5 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی،جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد نہیں ہو،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہدا کٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔