ڈینور(آئی این پی ) یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب 159مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اترا اور محفوظ لینڈنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔