150 مسافروں کو لے جانیوالے بھارتی طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ایئرلائن سپائس جیٹ کی دہلی سے لیہ جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث واپس دہلی لوٹنا پڑا، طیارے میں تقریبا 150 مسافر سوار تھے،خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ پرواز نمبر SG121 کے تحت صبح 6 بج کر 8 منٹ پر دہلی سے لیہ کے لیے روانہ ہوا تھا،ٹیک آف کے بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی، جس کے باعث طیارے نے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس دہلی آنے کا فیصلہ کیا۔طیارہ صبح 6 بج کر 49 منٹ پر بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا