اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی اور وزارت آئی ٹی کی مشترکہ کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2025 کے اختتام پر پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس اور فری لانسر برآمدات میں 18 فیصد اضافہ، دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت مستحکم ہونے لگی ہے۔وزیراعظم کی قیادت میں وزارت آئی ٹی کی جامع حکمت عملی نے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا۔