ملکی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات میں  رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ۔وزارت آئی ٹی کے  اعلامیہ کے مطابق جولائی تا فروری میں آئی سی ٹی برآمدات 2.97 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ رقم 2.48 ارب ڈالر تھی۔فروری 2026 میں آئی سی ٹی برآمدات 365 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جس سے سالانہ بنیاد پر 19.3 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔آئی سی ٹی سیکٹر نے 2.55 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، جو کل برآمدات کا 86 فیصد ہے۔وزارت  کے مطابق آئی سی ٹی پاکستان کا سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والا سروسز سیکٹر رہا، اور برآمدات میں یہ اضافہ معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔