ایشیا میں فیول آئل کی فراہمی زیادہ ہو گئی ، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں پر دباو پڑ رہا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات رواں سال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ آئندہ سال اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل (فیول آئل) کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی یہ برآمدات اسی سطح پر رہیں گی یا اس میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ حکومت نے اس پر مقامی ٹیکس بڑھا دئیے ہیں اور بجلی گھر فرنس آئل کے بجائے صاف توانائی کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔تاجروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات بڑھنے سے ایشیا میں فیول آئل کی فراہمی بہت زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں پر دبا پڑ رہا ہے