جنوبی کوریامیں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 14 ہو گئیں

 سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بدھ سے جاری طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹر حکام نے بتایا ہے کہ زیادہ تر اموات جنوبی کائونٹی سان چیونگ میں ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ جنوبی کانٹی سان چیونگ میں بدھ سے اب تک تقریبا 800 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔