بھارت: بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

 سہاسترادھار میں پانی کا ریلہ کئی دکانیں، سڑکیں اور مکانات بہا لے گیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ میں شدید بارشوں  اورکلاوڈ برسٹ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 16 لاپتہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر دیہرہ دون کے علاقے سہاسترادھار  میں پانی کا ریلہ کئی دکانیں، سڑکیں اور مکانات بہا لے گیا جبکہ شہری علاقوں میں مواصلات میں تعطل ہے اور  ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے