انڈونیشیا ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 84 تک پہنچ گئیں

  65 افراد کی تلاش ، امدادی کارروائیاں  جاری، 1,500  افراد محفوظ مقامات پر منتقل
جکارتہ (آئی  این پی )انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیارپورٹس  کے مطابق اس ہفتے سماترا جزیرے کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ ملائشیا اور تھائی لینڈ بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔شمالی سماترا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ  جمعہ کی صبح تک ہلاکتوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے، جبکہ 95 افراد زخمی ہیں اور کم از کم 65 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہماری ساری توجہ بچا اور امدادی سرگرمیوں پر مرکوز ہے، تاہم کچھ علاقوں میں رسائی اور مواصلات تاحال منقطع ہیں