ڈسکہ :بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دوسر ا زخمی

ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکا ہوگیا
 سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقے سانے والی میں نوجوان مزدور دھماکے میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں مبینہ بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کنویں کے پاس بنا پختہ کمرہ دھماکے سے زمین بوس ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بلال سکنہ بھلر اور زخمی کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔