ضلع چارچینو کے علاقے شیرخانی میں نوجوان بارودی مواد سے کھیل رہے تھے اس دوران دھماکہ ہوگیا
کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبہ اروزگان میں بارودی مواد پھٹنے سے3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان بلال اروزگانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع چارچینو کے علاقے شیرخانی میں اس وقت پیش آیا جب 13 سے 18 سال کے درمیان کی عمر کے3 لڑکے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہوگیا