پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگو میں ڈی پی او ہنگو سمیت پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں ایس ایچ او تھانہ ٹل فضل خان کی مدعیت میں درج ہوئی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ٹی ٹی پی دہشت گرد کاظم، ابوبکر، عرفان، حامد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔