ڈاکو شاہد لنڈ کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج، بھائی شاہ دین اور خالد نامزد

 ڈی جی خان(آئی این پی ) پولیس نے راجن پور میں کچے کے علاقے میں سرگرم لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی ایف آئی آر درج کرلی۔ذرائع کے مطابق ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا میں سب انسپکٹر نوید آفتاب خان کی مدعیت میں 10سے 12افراد کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں اور شاہد کے بھائی شاہ دین اور خالد کو نامزد کیا گیا ہے۔