قوم متحد ، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا:صدرزرداری

صدرمملکت کی مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کی تعریف
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مالاکنڈ آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور لیویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔