برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو کر 3.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ سطح ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ تمباکو کی قیمتوں اور فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں روٹی، اناج اور دیگر بنیادی اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی مہنگائی کا اثر محسوس کیا گیا ہے، اور سالانہ بنیادوں پر ٹرانسپورٹ کی قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
مہنگائی میں یہ اضافہ معاشی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ اس سے صارفین کی خریداری کی طاقت متاثر ہوتی ہے اور روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ حکومت اور مرکزی بینک کی طرف سے مستقبل میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ افراطِ زر کو محدود کیا جا سکے اور اقتصادی استحکام قائم رہے۔