ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 9 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔  اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 22.13 فیصد ہوا، اس کے علاوہ آٹا 4.94 فیصد، ڈیزل 3.76 فیصد اور پیٹرول 3.73 فیصد مہنگا ہوا۔  اس کے علاوہ پیاز کی قیمت میں 2.98 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آلو، دودھ، دہی اور چینی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔  دوسری طرف، کچھ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔ اس دوران چکن 6.34 فیصد سستا ہوا، اور انڈوں کی قیمت میں 3.83 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 2.20 فیصد کمی واقع ہوئی۔