امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے بوائے فرینڈ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ شرکت کی، اور دونوں کی انٹری کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ جوڑا پہلی بار 2025 میں مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد خبروں میں آیا تھا، جس کے بعد کیٹی پیری نے بھی اپنی تصاویر شیئر کر کے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ تر نجی رکھتے آئے ہیں، لیکن کبھی کبھار اہم عالمی یا سماجی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ڈیووس فورم میں جسٹن ٹروڈو نے عالمی حالات، سفارت کاری اور عالمی تعاون کی اہمیت پر کھل کر گفتگو کی، اور بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جو 80 سالہ استحکام اور خوشحالی دیکھی گئی وہ اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور دنیا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی رومانوی تصاویر اور ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے، خاص طور پر دونوں کے اسٹائل اور باہم ہم آہنگی پر توجہ دی گئی۔واضح رہے کہ کیٹی پیری کی سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے ایک بیٹی ہے، جبکہ جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ سوفی گریگوائر ٹروڈو سے تین بچے ہیں۔