کیا کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی طرف بڑھ رہا ہے؟

کیا کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی طرف بڑھ رہا ہے؟

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بارے میں تازہ ترین خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں ایک عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ان کے تعلقات بہت آگے بڑھ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں کو حال ہی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جہاں وہ خوشگوار موڈ میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کے درمیان قربت واضح نظر آتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ جلد یا بدیر شادی میں بدل سکتا ہے اور دونوں عوامی مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے تعلق کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان شادی کی بات چیت شروع ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر فرانس کے شہر پیرس کو ان کی شادی کا مقام منتخب کیا جا رہا ہے، جو ان کے حالیہ سفری مصروفیات اور مشترکہ فیصلوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ دوسری طرف، کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے کچھ الزامات اور تنازعات بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ چکے ہیں، جنہیں اس کی ٹیم نے سختی سے رد کیا ہے۔ تمام افواہوں کے باوجود، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اس وقت اپنے تعلقات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو جاری ہے۔