کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی رومانوی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی رومانوی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات میں حال ہی میں مزید قربتیں بڑھتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

 کیٹی پیری نے اپنی تعطیلات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر میں وہ جسٹن ٹروڈو کے گلے پر بوسہ دیتے ہوئے دکھائی دی، جبکہ جسٹن کی مسکراہٹ کیمرے کی طرف تھی۔تصاویر میں کیٹی کے سابق ساتھی، اداکار اورلینڈو بلوم بھی شامل تھے، جن کے ساتھ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی کیٹی اور جسٹن نے اپنے تعلقات کو سوشل میڈیا پر عوامی طور پر تسلیم کیا تھا، اور اب یہ تصاویر دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کو ظاہر کر رہی ہیں۔