کینیڈا نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکا کی جانب سے ممکنہ ٹیرف عائد کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق کسی بھی قسم کے ٹیرف ناقابل قبول ہیں اور کینیڈا اس معاملے پر گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں معاشی انضمام اور تجارت کو دباؤ ڈالنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ اگر ممالک مذاکرات کی میز پر موجود نہیں ہوں گے تو فیصلے ان پر مسلط کیے جائیں گے، اور عالمی برادری پر زور دیا کہ باہمی احترام اور مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے تاکہ عالمی عدم استحکام سے بچا جا سکے۔