سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فیض حمید پر مقدمہ چلنا ایک اچھی بات ہے کیونکہ انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ سابق صدر کے خلاف 2014 کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں الزام تھا کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتے ہیں، اس پر عدالت نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں۔"پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہے ہیں، اور اگر اب کوئی پیشرفت ہو رہی ہے تو وہ اس کو مثبت سمجھتے ہیں۔