پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

 پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے بھارتی طیاروں پر پابندی کے نوٹم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندی 24 فروری کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔پی اے اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پابندی صرف بھارتی ایئر لائنز کے زیرِ ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے طیاروں پر ہی نہیں، بلکہ لیز پر لیے گئے طیارے اور فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور فضائی حدود کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، اور متعلقہ ائیرلائنز کو پابندی کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔