پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، جس کے بعد پابندی 23 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم (NOTAM) جاری کیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹم کے مطابق پابندی بھارتی رجسٹرڈ کمرشل اور فوجی طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر ملکیت، زیر انتظام یا لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی لاگو ہے۔پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش پہلی مرتبہ اپریل 2025 میں عائد کی تھی، جس کے بعد پابندی میں متعدد مرتبہ ماہانہ بنیادوں پر توسیع کی جا چکی ہے۔تازہ نوٹم کے اجرا کے بعد موجودہ پابندی 23 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی۔