پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو مزید 23 جنوری 2026 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کیا، جس کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ پسنجر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گزر سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔