پاکستان نے بھارت کے مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا NOTAM جاری کیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے یہ بندش 23 اپریل 2025 سے نافذ کی ہوئی تھی اور اب اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔