ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزم گرفتار

پتوکی(خصوصی رپورٹ )ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او عامر ذوالفقار کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث عابد عرف عابدی گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کیا۔ ملزم رات کے وقت شہریوں کو لوٹتے تھے اور ان کے قبضے سے دو لاکھ روپے نقدی، دو موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے شہر اور گردونواح میں بارہ سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔