ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ)ضلع ننکانہ صاحب میں آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت چلنے والے کلینک آن وہیلز منصوبے میں تعینات 12 ڈرائیورز گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جس کے باعث ملازمین شدید مالی اور ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل میں مسلسل تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث خدمات سرانجام دینے والے ڈرائیورزکے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ہیلتھ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ضلعی متعلقہ افسروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔