پنجاب :غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ صوبے کے 20 ہزار غیر رسمی سکولوں میں لاکھوں بچوں کو تعلیم دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 12 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے تاہم فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث کئی ماہ کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں جس کے باعث اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔پنجاب بھر کے غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔صوبے میں تقریباً 20 ہزار غیر رسمی سکول قائم ہیں، جہاں لاکھوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 12 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا ہے تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہوتے ہی غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی زیر التوا تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔