شدید دھند ،ٹرینیں 11 گھنٹے تک لیٹ

لاہور(کرائم رپوٹر ) میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث شیڈول متاثر ہونے سے کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ ملت ایکسپریس 11 گھنٹے، رحمان بابا 8 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس 6 گھنٹے 40 منٹ، قراقرم 6 گھنٹے 30 منٹ، کراچی 6 گھنٹے 20 منٹ ،فرید 5 گھنٹے 40 منٹ، علامہ اقبال 5 گھنٹے 25 منٹ ،خیبر میل 5 گھنٹے ،پاکستان 4 گھنٹے 10 منٹ، جعفر 3 گھنٹے 50 منٹ، عوام 3 گھنٹے 10 منٹ، سرسید 2 گھنٹے 10 منٹ ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئیں۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔