چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی وگردونواح میں پیشہ وربھکاریوں کی بھرمار، شہری شدید پریشانی سے دوچارہوکر رہ گئے، ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں،جو شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں، اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا اور بددعائیں دینا انہوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔ خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔