زہریلے مواد ،کرنٹ سے مچھلی پکڑنا سنگین جرم قرار

ظفروال، چک امرو (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریزنارووال نے بتایاہے کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور کمشنرگوجرانوالہ کے حکمنامے کے تحت پنجاب فشریز آرڈیننس 1961 اور پنجاب فشریز رولز 1965 (ترمیم شدہ 2006) کے مطابق مچھلی کے شکار کے شوقین افرا اور ٹھیکیداروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی دریا، ندی، نہر، جھیل یا تالاب میں زہریلے مواد یا برقی رو (کرنٹ) کے ذریعے مچھلی پکڑنا قابلِ تعزیر اور سنگین قانونی جرم ہے۔لہذاقانون کی پاسداری اور پابندی کویقینی بنایاجائے، آبی حیات کے تحفظ کے لییمحکمہ فشریز سے تعاون کیاجائے۔