شاید ہمارے اندر ملک سے محبت ختم ہوگئی، شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں
معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں:گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے ملکی حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے اب کرپشن ہزاروں میں پکڑنا پڑے گی، ملکی امپورٹ ایکسپورٹ اور معیشت سکڑتی چلی جارہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔کراچی میں نسدادِ بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لگتا ہے شائد ہمارے اندر ملک سے محبت ختم ہوگئی ہے، شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ جنرل مشرف کے دور میں بنا، نیب میں جب سے جاوید اکبر صاحب آئے ہیں نیب سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب کچھ بن گئے لیکن اچھے پاکستانی اور انسان نہیں بن سکے، شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں، ہمیں عملی طور پر عوامی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔