نشئی،اوباش افراد سے خواتین ، سیر کرنیوالے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )انتظامیہ کی عدم توجہ سے ساہیوال بھر میں کروڑوں روپے مالیت سے تیار ہونے والے تمام پارکس اجڑ گئے اور وہاں موجود پودے تباہ ہو چکے ہیں ،بچوں کے جھولے اور بیٹھنے کیلئے لگائی گئی سیٹیں اور بینچ بھی شکستہ ہوکر ختم ہو چکے ، آوارہ کتے اور جانور پارک کی رونق بن چکے۔ انتظامیہ کی جانب سے پارکس کی دیکھ بھال کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے جس سے رفتہ رفتہ یہ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں نشئی اور اوباش افراد وہاں کھیلتے رہتے ہیں جس سے خواتین اور سیر کرنیوالے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔