موٹرسائیکل سوار جمشید اور علی کو ڈمپر ،بس نے کچلا، غلام فاطمہ ٹرک کی زد میں آ کر دم توڑ گئی
اوکاڑہ، دیپالپور، بوریوالا(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ اور بوریوالا میں 3ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ اوکاڑہ میں ستگھرہ روڈ چک 14 ون آر کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ جمشید احمد ولد محمد صدیق سکنہ ہڑپہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اوکاڑہ میں دوسرا حادثہ پاکپتن روڈ مرزا پل پر ہوا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موچی پورہ کی رہائشی 60 سالہ خاتون غلام فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔بوریوالا میں ملتان روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سوار علی کو کچل ڈالا، حادثے میں ہیلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوا ن علی موقع پر ہی چل بسا۔